8 نومبر، 2024، 6:13 PM

شام سے متعلق بین الاقوامی اجلاس آستانہ امن عمل کے فریم ورک میں منعقد ہوگا

شام سے متعلق بین الاقوامی اجلاس آستانہ امن عمل کے فریم ورک میں منعقد ہوگا

آستانہ امن عمل کے تحت 22 واں شامی بین الاقوامی اجلاس 21 اور 22 نومبر کو قازقستان میں منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قازقستان کی وزارت خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قازقستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام کا بین الاقوامی اجلاس آستانہ عمل کے فریم ورک کے اندر 11 اور 12 نومبر کو قازقستان میں منعقد ہوگا۔ 

 یہ اجلاس شام کے بارے میں 22 واں بین الاقوامی اجلاس ہے جو قازقستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

 دریں اثنا، قازقستان کی وزارت خارجہ کے سرکاری نمائندے "ایبیک سمادیروف" کے مطابق، آستانہ مذاکرات کے فریم ورک میں شام کے بارے میں 21 واں اجلاس 24-25 جنوری 2024 کو منعقد ہوچکا ہے۔

 قازقستان کے اس عہدیدار نے کہا کہ مذاکراتی عمل ضامن ممالک کی طرف سے جمع کرائی گئی اجتماعی درخواست کی بنیاد پر منعقد ہوا۔ اس سے پہلے آستانہ اجلاس 20 اور 21 جون 2023 کو قازقستان میں منعقد ہوا تھا جس میں ایران، ترکی اور روس بطور ضامن ممالک کے علاوہ شامی حکومت اور شامی اپوزیشن گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ، اردن، لبنان اور عراق کے نمائندے بھی بطور مبصر اراکین موجود تھے۔

News ID 1927988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha